مسئلہ نمبر 98
میرے منہ سے اکثر یہ جملے ”اے اللہ جی..یا..اللہ جی..یا..اللہ جی بہت تکلیف ہورہی ہے“،نکل جاتے ہیں،تو اللہ تعالیٰ کے لئے لفظ "جی" کہنا کیسا ہے ؟۔
الجواب بتوفیق اللہ الوہاب
اللہ تعالیٰ کے لئے لفظ "جی" کا استعمال اگرچہ ناجائز نہیں،تاہم افضل والیٰ یہی ہے کہ اس قسم کے جملوں سے اجتناب کرتے ہوئے دیگرالفاظ معروفہ کا انتخاب کیا جائے،کیونکہ یہ لفظ اگرچہ ہمارے عرف میں تحقیروتصغیرپردلالت نہیں کرتا،،تاہم اس جملے(جی)..یا..اسی قسم کے دیگر الفاظ غیرمعروفہ،عرفاً ذاتِ باری تعالیٰ کے لئے مستعمل بھی نہیں ہے لہذاافضل واولیٰ یہی ہے کہ اس سے بچتے ہوئے دیگر اسماء ذکرکئے جائیں کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتاہے
اللَّہُ لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ لَہُ الْأَسْمَاء ُ الْحُسْنَی
یعنی اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں، اس کے سب اچھے نام ہیں۔
(سورۃطہ۔آیت8)
کتبہمفتی محمد عابد اقبال
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
