مسئلہ نمبر 113

عفان نام کا کیا مطلب ہے؟ کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
الجواب بتوفیق اللہ الوھاب عفّان عربی زبان کا نام ہے، جس کا معنیٰ (بہت زیادہ پاکدامن، نہایت پرہیزگار، اور گناہوں و غلط باتوں سے بچنے والا( لہٰذا شرعاً اس نام کے رکھنے میں کوئی قباحت نہیں، کتبِ احادیث و اسماء الرجال میں بھی "عفان" نام کے بعض صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا ذکر ملتا ہے، جیسے حضرت عفان السلمی رضی اللہ عنہ اور حضرت عفان بن ابی عفیر الانصاری رضی اللہ عنہ (الاصابہ فی تمییز الصحابہ، جزء 4، صفحہ 424) معلوم ہواکہ نام عفان یہ ایک اچھا اور پسندیدہ معنی رکھنے والا نام ہے، اور اچھے معانی والے نام رکھنا شریعت میں مستحسن ہے.

کتبہمفتی محمد عابد اقبال
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *